چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، محکمہ صحت کی سخت ہدایات جاری

20  ستمبر‬‮  2022

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیدارکا کہنا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات نے اپنے بیان میں کہا کہ منکی پاکس کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جن میں غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کرنا ہے

انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اجنبی اور ایسے غیر ملکی افراد جو پچھلے 3 ہفتوں سے بیرون ملک مقیم تھے، ان سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved