وقار یونس نے نسیم شاہ کو ماضی کےکس عظیم بولر سے تشبیہ دی؟

22  ستمبر‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ماضی کے عظیم فاسٹ بولر سے تشبیہ دے دی۔

پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر سابق کپتان وسیم اکرم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ملک کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ہیں۔

وقار نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ماضی کے عظیم آسٹریلوی بولر ڈینس لِلی سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن بہترین ہے اور ڈینس لِلی سے ملتا جلتا ہے، ان کا رن اپ بھی شاندار ہے، سب سے  اچھی بات ان کی بولنگ کی رفتار ہے۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے بھی نسیم شاہ کے ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کی بولنگ میں مزید بہتری آرہی ہے اور حالیہ میچز میں اچھی بولنگ کے بعد ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ڈینس لِلی کا شمار  ماضی کے خطرناک فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1971 سے 1984 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 ڈینس لِلی نے 70 ٹیسٹ میچز میں 23.92 کی اوسط سے 355 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 63 ایک روز میچز میں 103 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved