آئی فون 14 پرو میں بڑی خرابی سامنے آگئی

22  ستمبر‬‮  2022

حال ہی میں ایپل کمپنی نے آئی فون 14 پرو جاری کیا تھا اور اب اس میں عجیب خرابی کی شکایات آنے لگ گئی ہیں۔

 صارفین کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس میں ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی تھرڈ پارٹی کیمرہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر دھندلی ہو جاتی ہیں۔  صارفین کا کہنا ہے کہ جب وہ دیگر ایپس استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو موبائل فون میں موجود پیچھے  کا کیمرہ باقاعدہ ہلتا ہے اور کیمرے سے مختلف قسم کی عجیب آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

  ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے دکھایا آئی فون 14 پرو میکس کیمرہ اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت باقاعدہ وائبریٹ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایپک کمپنی نے تمام صارفین کی شکایات کو سننے کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ مسئلہ اگلے ہفتے تک حل ہو جائے گا۔

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved