قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بنادی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔
انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 62 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔