بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ، کیرئیر کی دوسری سنچری بھی سکور کر لی

22  ستمبر‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بنادی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 62 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved