بابراعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

22  ستمبر‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں باببر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ اسکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جورڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔

رضوان اور بابر کی جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved