امپورٹد حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،یاسمین راشد

22  ستمبر‬‮  2022

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضلعی سیکرٹریٹ ایم جناح روڈ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے لئے آئے تھے وہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھر رہا ہے لیکن لوگ ان پر اعتماد نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، عمران خان کے دور میں انڈسٹری اوپر جارہی تھی اب تباہی کے دہانے پر ہی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،چوچو کا مربع ملک بچانے کی بجائے صرف اپنے کیسز ختم کرنے پر لگے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد عمران خان پر جو 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved