عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے وزیر داخلہ کا بڑا اقدام

22  ستمبر‬‮  2022

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفطاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان ’زائرین معاہدے‘ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ میں اضافہ اور دیگر سفری سہولیات کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقعے پر پاک، عراق زائرین معاہدے کی یادداشت پر رواں برس دستخط کرنے، زائرین کی سفری سہولت کیلئے کراچی اور بصرہ کے درمیان جلدفیری سروس شروع کرنے، عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص کرنے پر اتفاق ہوا۔وزیر داخلہ نے اس دوران اربعین کے موقعے پر پاکستانی زائرین کے ویزوں کی تعداد میں خصوصی اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اربعین امام حسین کیلئے 60 ہزار پاکستانی زائیرین کو ویزا جاری کرنے پر عراقی سفیر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان، عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں؛ ہماری طرف سے معاہدہ حتمی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved