عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی، تحریک انصاف کا بڑا دعویٰ

22  ستمبر‬‮  2022

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

 نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت کو لگتا ہےکہ کوئی ریڈ لائن کراس کی ہے تو اس کی معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین کا اقرار کرنا ہوتا ہے جب کہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ انہوں نے توہینِ عدالت نہیں کی، ہم نے جو پہلے موقف اپنایا تھا وہی موقف ہے اور حلف نامہ بھی اسی پیرائے میں ہوگا۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی اپنے دونوں جوابات میں یہی کہا ہے کہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، اگر عدالت محسوس کرتی ہے تو اس کی معذرت کرلیتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فرد جرم عائد نہیں کی۔

دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کردی اور کہا کہ اگرعدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پارکی تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنےکو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved