وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہنگری کے ہم منصب سے ملاقات

22  ستمبر‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹرززیجارتو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات نیویارک میں ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا جس میں سیاسی، اقتصادی اور تجارتی، ثقافت، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سے متعلق امور شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتا ہے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved