تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہریار آفریدی کے گھر پر بم حملہ

22  ستمبر‬‮  2022

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی و سابق وزیر مملکت داخلہ  شہریار آفریدی کے کوہاٹ میں واقع گھر پر کریکر بم حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کریکر شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا، لیکن وہ مرکزی گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا۔

کریکر حملے کے بعد نقصان اور دیگر تفصیلات شہریار آفریدی کو بتائی گئی ہیں، پولیس کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، اور مزید تحقیقات کیلئے وہاں سے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت کو گزشتہ چند ماہ سے نامعلوم  افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved