یوکرین کے قبضہ کئے گئے علاقوں میں ریفرنڈم کے اعلان پر امریکہ نے روس کو خبردار کر دیا

22  ستمبر‬‮  2022

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کا کہنا تھا  کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے۔ اس کیلئے امریکہ کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔

یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ روسی حکام نے  اپنےزیر انتظام یوکرین کے 2 مشرقی علاقوں کو روس میں شامل ہونے کیلئے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved