چین کا روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا مطالبہ

22  ستمبر‬‮  2022

چین نے روس اور یوکرین کے درمیان مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متعلقہ فریقوں سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کریں،  تاکہ تمام متعلق فریقوں کی سلامتی سے متعلق امور کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

چین کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ تمام ممالک کی کامل آزادی اور علاقائی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں اوراس کیلئے احترام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں،  یہ اہتمام اقوام متحدہ کے اصولوں اور چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے۔

مزید کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کریں،  تاکہ تمام متعلق فریقوں کی سلامتی سے متعلق امور کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

چین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سب ملکوں کی سلامتی کیلئے ان کی جائز تشویش کو مد نظر رکھتے ہوئے سنجیدہ کوشش کی جانی چاہیے تاکہ مسئلے کا پرامن حل نکل سکے۔

واضح رہے کہ  چین کی طرف سے یہ بیان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی حالیہ تقریر کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے یوکرین کیخلاف محاذ میں فوج کو جزوی طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ ہم روسی سرزمین کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان کا یہ بیان یوکرین کے قبضے میں لئےگئے علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved