سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل کیسے ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

23  ستمبر‬‮  2022

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا جب شاہ نواز امیر نے ایکسپر سائز ڈمبل کے وار سے اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔

 ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا پھر دونوں نے شادی کر لی۔

گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔ سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

سارہ کینیڈین نژاد تھیں اور شاہ نواز کی ان کے ساتھ تیسری شادی تھی ، دونوں کی ملاقات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی اور پھر انہوں نے تین ماہ قبل شادی کر لی تھی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved