وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

23  ستمبر‬‮  2022

وزیراعظم اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان  عالمی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک  وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے لیے جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں کے لیے امریکی صدر کی میزبانی میں دیے گئے استقبالیہ میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے گفتگو کو تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے قرار دیا۔پاکستان اور امریکہ تعلقات ٹھوس بنیادوں پر شروع ہو رہے ہیں اور ہم اس میں جلدی نہیں کرنا چاہتے۔سیلاب سے تباہ ہونے والے پاکستان کے لیے عالمی رہنماؤں میں بہت ہمدردی اور خیر سگالی موجود ہے اور اب اسے ملک کے لیے تباہی سے نکلنے اور بہتر سے بہتر تعمیر کرنے کے لیے ٹھوس چیز میں تبدیل ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved