وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو اچھی خبر سنادی

23  ستمبر‬‮  2022

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے.آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ پورے سندھ کی کپاس تباہ ہو گئی تو امپورٹ کرنا پڑے گی۔گندم بوئی نہ جا سکی تو گندم بھی منگوانا پڑے گی۔سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں،کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں۔میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان ذرا سی دھمکی پر معافی مانگ لیتے ہیں،عمران خان اتنے خطرناک ہیں کہ سب سے معافیاں مانگتے ہیں ان کی فکر نہیں۔ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved