اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

23  ستمبر‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، حکومت ان کے تجربےسے استفادہ کرے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد پر نیب کو ملزم کی گرفتاری سے روکتے ہوئے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کاموقع دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved