سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل کیسے ہوا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

23  ستمبر‬‮  2022

سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی اہلیہ سارہ کے پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کےنشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سارہ کے موت کے تعین کیلئے فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں اور فارنزک کیلئے نمونے پنجاب سائنس اتھارٹی لاہور بھجوائے جائیں گے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved