اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر پہلا کام کونسا کریں گے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

23  ستمبر‬‮  2022

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن آئیں گے اور شہباز و نواز  سے مشورہ کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کی اور وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر تک واپسی کرلیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے اور وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved