شاہنواز دہانی ریکارڈ بنانے سے بال بال بچ گئے

23  ستمبر‬‮  2022

نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی جانب سے دوسرا مہنگا ترین اسپیل کروادیا۔ 

انگلینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہنواز دہانی نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دے ڈالے۔ دہانی سے مہنگا ترین اوور عثمان شنواری نے کروایا تھا، انہوں نے 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار اوورز میں 63 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ صرف ایک رنز کے فرق سے شاہنواز دہانی پاکستان کی جانب سے بولنگ کا بدترین ریکارڈ بنانے سے بچ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved