پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتازعلی چانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے اندھڑگینگ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
ممتازعلی چانگ کا کہنا ہے کہ ڈاکو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ وفاداری کی تبدیلی کیلئے اندھڑگینگ یوسی چیئرمین پربھی دباؤڈال رہاہے۔رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے توکچھ نہیں کیا لیکن ڈاکوؤں سے دھمکیاں دلوارہے ہیں۔ واضح اندازمیں بتادیاکہ وہ کسی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
واضح رہے کہ ممتازعلی چانگ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔