پی سی بی نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا

29  ستمبر‬‮  2021

لاہور(اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کے روز بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وسیم خان کے استعفی کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019ء کو تین سال کیلئےسنبھالا تھا۔

 

اس موقع پرچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ اپنے دور میں وسیم خان نے پی سی بی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔ بالخصوص کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دنوں میں انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے ایسے اہم فیصلے کئے جس سے بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح پر کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ بہترین قیادت پر پی سی بی وسیم خان کا مشکور ہے اوروہ ان کےکیرئیر اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستگی پر انہیں فخر ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ترقی کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنا استعفیٰ کل چیئرمین پی سی بی کو ارسال کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved