عمران خان کے وکیل حامد خان کا فواد چوہدری پر بڑا الزام لگا دیا

23  ستمبر‬‮  2022

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔

سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور اُنہیں سزا بھی ہوجائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved