لکی مروت اور سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

23  ستمبر‬‮  2022

لکی مروت اور سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کی گئی۔

دوسری جانب لکی مروت میں شیخ بدین پہاڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اورسیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ وبارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved