کل کہاں جمع ہونا ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کر دیا

23  ستمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل ہم نے 5 بجے لبرٹی گول چکر پر جمع ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے 5 بجے لبرٹی گول چکر پر جمع ہونا شروع کرنا ہے، سب سے بڑا چور اسحاق ڈار نہیں مریم کا سارا ٹبر چور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم سے یہ اپنے سارے کیس ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفرور ہیں، چور ہیں، ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم جو ٹیئر گیس لائے ہو تم پر استعمال کرینگے، جتنے جعلی کیس ہم پر کئے گئے تھے آج سب ختم ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved