عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد گر گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ برینٹ خام تیل کی 86 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہی ہے۔