چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس درخواست پر جسٹس عامر فاروق 26 ستمبر کو سماعت کریں گے۔
اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
اپنی درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو۔