امریکہ کا افغانستان کیلئے 327 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

23  ستمبر‬‮  2022

امریکہ نے افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کیلئے32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان کو 327 ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کی مد میں اضافی امداد دے رہا ہے، افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں عالمی امدادی تنظیموں کے ذریعے انسانی امدادی سرگرمیوں کیلئے امریکی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد امریکی حکام نےامریکہ میں موجود افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے، گزشتہ روز امریکہ نے  افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved