مسئلہ فلسطین پر اسرائیلی وزیراعظم کا دو ریاستی حل کا بیان خوش آئند ہے، محمود عباس

23  ستمبر‬‮  2022

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت کا بیان خوش آئند ہے، تاہم اس بیان کی صداقت اسرائیل کے فوری مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر ہی ثابت ہوگی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس موقف کا اصل امتحان یہ ہے کہ اسرائیل فوراً مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور فلسطینی سرزمین پر آبادکاری جیسے یک طرفہ اقدامات بند کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم یائیر لیپڈ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں پر مبنی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی، اس کی معیشت اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے ایک درست چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ ایک پرامن فلسطینی ریاست سے مشروط ہوگاجس سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا بھی فلسطین کے متعلق اصولی موقف دوریاستی فارمولہ ہی ہے، اس کیساتھ پاکستان کا بڑا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی افواج کو 1967ء کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر لوٹنا چاہیے، اور دوریاستی فارمولے کے مطابق فلسطین کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved