کراچی میں ترکش ولاگر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

24  ستمبر‬‮  2022

کراچی کے علاقے صدر میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیا تھا۔

خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ملزم نے ترک خاتون سے معافی مانگی۔

ترکش وی لاگر نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved