چیئرمین پی سی بی کا کپتان نے نام اہم پیغام

24  ستمبر‬‮  2022

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ قوم کو ایک چیز متحد کرتی ہے، وہ کرکٹ ہے، ٹیم کو کہتا ہوں ہارنا آپشن نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ طویل مدت کے پلانز بنا رہے ہیں، آنے والے وقتوں میں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ کرکٹ کا میلہ کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ضروری ہے کہ کرکٹرز کو کچھ واپس دیں، ہر سطح پر ان کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو لیگ سے روک نہیں سکتے ساتھ ہی پلیئرز کو فریش بھی رکھنا ہے، مستقبل میں دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کھلاڑی کو کس لیگ میں بھیجنا ہے اور کہاں نہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کر رہے ہیں، ملک میں ہی پلیئرز کےلیے ری ہیب سینٹرز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ ڈیولپمنٹ میں پہلے فاسٹ بولرز کےلیے کیمپ لگائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved