آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد کی شیخ رشید سے ملاقات

10  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت کا سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ،پنجاب حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے،پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved