فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ ریجنل دفاتر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا آن لائن درخواست بھی دی جاسکتی ہے جب کہ ریجنل دفاتر کو ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔توسیع کے خواہش مند درخواست گزار اپنا نیشنل ٹیکس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کریں، علاقائی دفاتر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ توسیع کیلئے فراخدلی سے فیصلے کئے جائیں۔
ان ہدایات کے ساتھ ایف بی آر نے اپنے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مجموعی طور پر توسیع نہیں کی جا رہی۔
Federal Board of Revenue has re-iterated its position that there shall not be any extension in the statutory date of filing of income tax returns for Tax Year 2021 beyond 30th September, 2021. @FinMinistryPak @GovtofPakistan
— FBR (@FBRSpokesperson) September 29, 2021