لاہور کی سیشن عدالت میں جھوٹے نکاح کے کیس میں میرا نے عدالت کو بتایا کہ ایک فلم کے نکاح کے سین کو عتیق الرحمان نے اصل ویڈیو کے طور پر پیش کیا ہے ، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا، اپنے حق میں بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا رو پڑیں اور چیختے ہوئے کہا کہ جب میری شادی نہیں ہوئی تو کیوں زبردستی کی جا رہی ہے۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری جھوٹ کا کام ہے، شوٹنگ میں جھوٹ بولا جا رہا ہوتا ہے۔
اداکارہ کے بیان کے بعد عدالت نے کیس کے دوسرے فریق عتیق الرحمان کو 5 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے 2009ء میں جھوٹے نکاح کا کیس فیملی کورٹ میں دائر کیا تھا۔
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ شخص 10 سال سے عدالت میں جھوٹ بو ل رہا ہے، اس کیس کی وجہ سے فم انڈسٹری کو اربوں کا نقصان ہو چکا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے اپنے فنڈز روک لئے ہیں۔