پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کرانے کی پیشکش

27  ستمبر‬‮  2022

انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کروانے کیلئے کوشاں ہے اور انگلش بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی بورڈمیں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی تاہم یہ ایک غیر رسمی بات تھی اور پیش کش اس موقع پر قبول نہیں کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ہی پاک بھارت سیریز کی پہلے میزبانی کرے کیونکہ سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved