پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فاسٹ بولر کو شدید بخار کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی آج کے میچ میں شرکت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے مقامی ہسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔