فاسٹ بولر نسیم شاہ بخار کے باعث اسپتال منتقل

28  ستمبر‬‮  2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فاسٹ بولر کو شدید بخار کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال  منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی آج کے میچ میں شرکت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے مقامی ہسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved