اتنی رقم ملنے کے بعد پوری زندگی کام نہ کروں،سلمان کا بگ باس کے معاوضے سے متعلق بیان

28  ستمبر‬‮  2022

بالی وڈ اداکار سلمان خان کا معروف رئیلٹی شو ’بگ باس 16′ کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ دنوں  بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا  اور وہ اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے۔

تاہم منگل کو بگ باس 16 کے مہمانوں کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سلمان خان نے کہا کہ’ یہ جو میڈیا میں میرے معاوضے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اگر مجھے اتنی رقم مل جائے تو میں اپنی باقی زندگی کام ہی نہیں کروں گا’۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک دن مجھے اتنا معاوضہ مل بھی جائے تو میرے اتنے سارے اخراجات ہیں جن میں سب سے زیادہ وکیل کی فیسں شامل ہے میں خرچ ہوجائے۔

سلمان خان نے کہا کہ میرا اتنا معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved