محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

28  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کے محمد رضوان دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیاد رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی اب تک پانچ اننگز میں315 رنز بناچکے ہیں، وہ دو طرفہ سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔اس سے قبل سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کو ک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان کی پانچ اننگز میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے تھے۔بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved