افریقی ملک کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ، 22 فوجی ہلاک

28  ستمبر‬‮  2022

افریقی ملک یوگینڈا کے 2 ہیلی کاپٹرز کانگو میں گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 22 فوجی اہلکار مارے گئے۔

جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز منگل کے روز گر کر تباہ ہوئے، واقعے میں 22 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔کنساشا سے عرب میڈیا کے مطابق یوگینڈا نے کانگو میں باغی ملیشیاء کی سرکوبی کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved