سعودی سفیر کا نسیم شاہ کیلئے اُردو میں پیغام

29  ستمبر‬‮  2022

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم شاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

 سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں’۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved