کیا محمد رضوان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

29  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے کمر میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کے 30 سالہ کھلاڑی محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے تھے۔بیٹنگ کرتے وقت محمد رضوان جب رن لینے کے لیے دوڑے تو ڈیوڈ ملان کی تھرو پر ان کی کمر میں گیند لگ گئی جس کے باعث ان کی کمر میں سوجن ہوگئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ دوسری اننگز میں کیپنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے جب کہ ان کی غیر موجودگی میں نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث نے کیپنگ کی ذمہ داری انجام دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بیٹر محمد رضوان اب مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور کمر کی تکلیف سے بھی انہوں نے نجات حاصل کرلی ہے جب کہ کل شیڈول کے مطابق چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 5 میچز میں 315 رنز اسکور کیے ہیں۔
علاوہ ازیں محمد رضوان ایک سیریز میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے بھی پہلے بیٹر بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سربیا کے لیزل ڈنبر کے پاس تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved