اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق، 44 زخمی

29  ستمبر‬‮  2022

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور  اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے جس کا جواب اسرائیلی فورسز کی جانب  سےگولہ بارود اور آنسو گیس کی صورت دیا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے میڈیاکو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ احمد الوانہ،27 سالہ عابد ہاضم، 30 سالہ محمد الوانہ اور محمد ابوناسہ شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ حالیہ کیے جانے والے متعدد حملوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گولی مار کر  ہلاک کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved