پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر امریکی سفیر نے اردو میں پیغام جاری کر دیا

29  ستمبر‬‮  2022

امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر انگریزی میں خطاب کے دوران اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی امداد پر روشنی ڈالی، ایک موقع پر انہوں نے اردو میں جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے‘۔ان کے اس جملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے خوب داد دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved