مہسا امینی کی موت کے معاملے کی تحقیقات ضرور ہوں گی،ایرانی صدر

29  ستمبر‬‮  2022

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کاکہنا ہے کہ مہسا امینی کی موت کے معاملے کی تحقیقات ضرور ہوں گی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے  غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مہسا امینی کے خاندان کو معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کا بتایا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ایران کی سرخ لکیر ہے، لوگوں کے جان و مال کی پامالی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی،کسی کو بھی ایرانی معاشرے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سالہ مہسا امینی کے اہل خانہ کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ترجیجی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مہسا امینی کے اہل خانہ نے تحقیقات کے حکم اور اظہار ہمدردی پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی سفاتخانے کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، وزیرداخلہ، پراسیکیوٹر اور محکمہ انصاف کے ساتھ ساتھ فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن اور مجلس شورائے اسلامی کے تحت بھی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved