آزادکشمیر میں کرپشن کے ذریعہ مال بنانے والوں سے حساب لیں گے، تنویر الیاس

29  ستمبر‬‮  2022

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کرپشن کے ذریعہ مال بنانے والوں سے حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزریر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے یونیورسٹی گراونڈ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ آزادکشمیر کے رہنے والوں نے آج قائد پاکستان عمران خان کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان ہی کشمیریوں کی امیدوں کا محور ومرکز ہیں۔تنویر الیاس خان نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر میں احتساب اور عام آدمی کے لیے ریلیف کا ایجنڈہ دیا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ آزادکشمیر میں کرپشن کے ذریعہ مال بنانے والوں سے حساب لیں گے، یہ کسی کے باپ کا مال نہیں قوم کے خون پسینے کی کمائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس ملک کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے “اسٹیٹس کو”کو چیلنج کیا اور اسی جذبے کو دیکھ کر میں بھی تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنا۔تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر میں اقتدار میں آئی تو چیئرمین تحریک انصاف نے سب سے پہلے عام آدمی کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، عمران خان نے ہمیشہ عام آدمی کی بات کی اور ملک احتساب کے عمل کی شفاف بنانے پر زور دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں آپ نے 24منٹ کشمیر پر بات کی اور کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا،پاکستان کے موجودہ وزیرا عظم جو اپنے آپ کو کشمیری النسل کہتے ہیں اقوم متحدہ میں کشمیریوں کا نام بھی نہیں لیا۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر ہونے کا ثبوت دیا اور ہر بین الاقوامی فورم پر جاندار انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا جبکہ اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین عمران خان نے کشمیر اور ناموس رسالت پر کمپرومائز نہیں کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے جن اصولوں پر سیاست کی بنیاد رکھی انہی اصولوں پرقائد اعظم نے اس ملک کی بنیاد رکھی تھی،قائداعظم کے بعد عمران خان وہ پہلے حکمران ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، ریاست مدینہ کا تصور عام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved