عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ کی تقسیم پر جام کمال سے معافی مانگ لی

29  ستمبر‬‮  2022

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ جام کمال کو منانے انکی رہائش گاہ پہنچ گئے، ضلع لسبیلہ کی تقسیم پر معافی بھی مانگ لی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ جام کمال کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ملاقات میں ضلع لسبیلہ کی تقسیم اور نئے ضلع کے قیام کی غلطی مان کر معذرت کی اور کہا کہ ملاقات کا مقصد پارٹی کو یکجا کرنا ہے۔سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ ملاقات میں قدوس بزنجو کو صوبے کی مشکلات سے آگاہ کیا، وزارت اعلیٰ چلے جانے کے بعد بھی قدوس بزنجو کو مشورے دیتا رہتا تھا۔جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں سیاست میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved