کراچی میں جاں بحق شخص ہمارا شہری نہیں، چین

29  ستمبر‬‮  2022

چین نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔

واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نامی نسبتاً غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کے انچارج راجا عمر خطاب نے امریکی نیوز ایجنسی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو دیش پیپلز آرمی کا بظاہر کوئی پس منظر نظر نہیں آتا اور پہلی بار ہی اس نام کی تنظیم کا کوئی ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved