مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ مستردکیوں ہوا؟ اہم خبر سامنے آگئی

30  ستمبر‬‮  2022

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کو کہا کہ عہدہ پارٹی کی طرف سےملا، استعفی قبول نہیں کرسکتا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو پیرسے کےایم سی کا دفترباضابطہ جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔

مرتضیٰ وہاب نے 26 ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وسولی نہ کرنے کے حکم کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا تھا۔وزیراعلی سندھ کو بھجوائے گئے استعفے میں مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کام نہیں کرسکتا، میرے لئے اب ممکن نہیں ہے اس عہدے پر کام کروں۔

استعفیٰ دینے سے پہلے مرتضیٰ وہاب نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرے اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرے لئے آسان کام تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے فنڈز مانگ لیتا، عرصہ دراز سے کے ایم سی کو ٹیکس لگانے کی اجازت ہے، قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کے ایم سی ٹیکس لگائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved