ورلڈکپ سے قبل بمراہ ٹیم سے آؤٹ، کونسا مسلمان بولر شامل کیا گیا؟

30  ستمبر‬‮  2022

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ بھارتی بولر محمد سراج کو  جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں۔

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دو روز قبل  کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  بھی نہیں کھلایا گیا۔

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved